مسلم ممالک بیت المقدس کی آزادی کے لئے اسرائیل کے خلاف مشترکہ فوج کے قیام کا اعلان کریں، جے یوپی
دنیا بھر کی طرح پاکستان کے مسلمان بھی حرمین شریفین کے دفاع اور تقدس کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے کے لئے تیار ہیں،منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 4 اپریل 2015 20:49
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) جے یوپی کی آل پارٹیز کانفرنس بعنوان ”مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور ہماری ذمہ داریاں“ کے موضوع پر منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں شریک پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے متفقہ طورپر مختلف قراردادوں کے ذریعے مطالبہ کیاگیاہے کہ مسلم ممالک اوربالخصوص عرب لیگ قبلہ اول بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی کے لئے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف مشترکہ عرب فوج کے قیام کا اعلان کرے۔
غاصب صیہونی ریاست اسرائیل مسلمان ریاستوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کر کے ”گریٹراسرائیل“ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، مسلمان ممالک اسرائیلی سازشوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔مشرق وسطیٰ سمیت ایشیائی ممالک کے تمام تر مسائل کا حل فلسطین کی غاصب صیہونی ریاست اسرائیلی شکنجہ سے آزادی سے مربوط ہے۔(جاری ہے)
دنیا بھر کی طرح پاکستان کے مسلمان بھی حرمین شریفین کے دفاع اور تقدس کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے کے لئے تیار ہیں۔
یمن پر سعودی عربیہ اور دیگر اتحادی ممالک کی جانب سے کی جانے والی بمباری اور حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور سنگین جارحیت ہے، شدید مذمت کرتے ہیں۔یمن میں عرب اتحادیوں کے حملوں میں جاں بحق او ر زخمی ہونے والے یمنی بھائیوں کے لواحقین اور ورثاء سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔عرب ممالک کے بادشاہ اپنی بادشاہتوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے حرمین شریفین کے تقدس کا مسئلہ پیدا نہ کریں۔عرب حکمرانوں کو اگر حرمین شریفین کے تقدس کا خیال ہے تو وہ پہلے مدینہ منورہ میں منہدم کئے گئے صحابہ کرام اور اہلبیت اطہار کے مزارات کی از سر نو تعمیر کا آغاز کریں۔عرب ممالک کے حکمران امریکی اور اسرائیلی ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا ذریعہ نہ بنیں، اسرائیل پوری امت مسلمہ کا دشمن اور شر مطلق ہے۔عالمی دہشت گرد امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل شام ، یمن لیبیا، عراق، بحرین، افغانستان، پاکستان اور دیگر مسلم ممالک میں دہشت گردانہ کاروائیوں اور دہشت گردوں کی مدد کرنے میں براہ راست ملوث ہیں، مسلم ممالک کے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور امریکی و اسرائیلی سازشوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مسلم امہ کے وسائل کو برباد نہ کریں۔حکومت پاکستان دوسرے ممالک کی خود مختاری کی فکر کرنے کے بجائے وطن عزیز پاکستان کی خود مختاری کا دفاع یقینی بنائے اور وطن عزیز میں موجود ملک دشمن اور اسلام دشمن دہشت گردوں کا مکمل قلع قمع کیا جائے۔حکومت پاکستا ن عرب ممالک کی بادشاہتوں کو تحفظ فراہم کرنے اور مسلم امہ کی تقسیم کاباعث بننے والے کسی بھی اقدام میں شریک ہونے سے گریز کرے۔افواج پاکستان مملکت خداداد پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہیں، دوسرے ممالک پر حملہ کرنے اور جارحیت کے اقدامات میں ملوث کرنے سے گریز کیا جائے۔حکومت پاکستان یمن کے معاملے میں غیر جانبدار رہتے ہوئے ثالثی کا کردار ادا کرے اور اس مسئلہ کو گفتگو اور مذاکرات کے ذریعے حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔پاکستان کے عوام کسی بھی برادر اسلامی ملک پر جارحیت کا حصہ نہیں بننا چاہتے، لہذا حکومت پاکستان عرب بادشاہوں سے اپنے نجی تعلقات کو استوار رکھنے کے لئے ملک و قوم کو داؤو پر نہ لگائیں۔جے یوپی کراچی کے صدر علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی کے زیرصدارت منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ السید عقیل انجم قادری، سابق مشیر اور پیپلز پارٹی کے رہنمامفتی فیروزالدین ہزاروی، جماعت اسلامی کے اسداللہ بھٹو، جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری محمداسلم غوری،پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر بشارت مرزا،عوامی نیشنل پارٹی کے یونس بونیری،مسلم لیگ ق کے نعیم عادل شیخ،مجلس وحدت المسلمین کے علامہ باقرزیدی، اہلسنّت وجماعت کے رہنمامفتی منیر احمد،جعفریہ الائنس کے علامہ حسین مسعودی،فلسطین فاؤنڈیشن کے صابر کربلائی،خاکسارتحریک کے حکیم نصرعسکری،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ محفوظ یارخان ایڈوکیٹ،مفتی رفیع الرحمٰن نورانی، مفتی بشیرالقادری نورانی،مولاناقاری ہدایت الرحمٰن نعیمی، مولاناضمیرسعیدی، مولاناخلیل احمدنورانی،مولاناعبدالقدیرقادری، مولانااسدہزاروی، شیخ محمداقبال، حاجی سلمان شیخ، محمودخاں عسکری، حکیم محمدطاہر نوری، مولاناجہانزیب، انورزیب، خاکساروحیدگل، آغاسیدنادرعلی رضوی، قاری غلام مصطفےٰ چشتی، شیخ عبدالوحیدیونس نورانی، شیخ عبدالغفارقادری ودیگر شریک تھے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.