کراچی کو روشنیوں کا شہر بنانے اور صوبے بھر میں امن قائم کرنے کیلئے بلاتفریق آپریشن شروع کرایا ہے، محمد اسماعیل راہو

ہفتہ 4 اپریل 2015 20:49

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کراچی کو روشنیوں کا شہر بنانے اور صوبے بھر میں امن قائم کرنے کے لئے دہشت گردوں اور بھتہ خوروں کے خلاف بلاتفریق آپریشن شروع کرایا ہے جس کے نتیجے میں سندھ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔وہ بھٹی گوٹھ میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر سینیٹر نہال ہاشمی ایڈوکیٹ، صوبائی نائب صدر شاہ محمد شاہ، رانا شہزاد اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر اور سابق صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ میاں نوازشریف نے اپنے گذشتہ دور حکومت میں بھی دہشت گردی بھتہ خوری اور دہشت گردوں اور ڈاکوؤں کی سرگرمیاں ختم کرکے کراچی سمیت سندھ میں امن بحال کیا تھا اور اب بھی نیشنل ایکشن پلان کے تحت حکومت سیکورٹی اداروں کی مدد سے دہشت گردوں بھتہ خوروں اور دہشت گردوں سے صنعتکاروں تاجروں اور عوام کو نجات دلانے کے لئے بھرپور کاروائی کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت صوبہ سندھ اور ملک کے دیگر حصوں میں امن قائم کرنے کے لئے بلاتفریق آپریشن کیا جا رہا ہے یہ کسی جماعت یا گروہ کے خلاف نہیں صرف مجرموں کے خلاف ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے حالیہ انتخابات میں سندھ سے تین سینیٹرز کو منتخب کراکر ایوان بالا میں پہنچایا ہے جو سندھ کے عوام سے ان کی محبت کا واضع ثبوت ہے یہ سینیٹرز اور مسلم لیگ (ن) دیگر ارکان پارلیمنٹ عوام کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور جدوجہد کریں گے، انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی حکومت دہشت گردی توانائی کے بحران سمیت تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرکے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے جس کے فوائد بھی آہستہ آہستہ عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، ضلعی صدر محمد حنیف صدیقی نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں اور آمروں کے خلاف ہمیشہ بھرپور آواز بلند کی ہے،انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے خود بھی جمہوریت کی بقاء اور ظلم وجبر کے خاتمے کے لیے آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور نوجوانوں سمیت عوام کو روزگار فراہم کرنے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور توانائی کے بحران کے خاتمے اور بنیادوں سہولتوں کی فراہمی کے لئے دورس اقدامات اٹھائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :