جیکب آباد میں سکھ برادری کے مذہبی تہوار بیساکھی منایا گیا، مختلف مذاہب کے لوگوں کی شرکت

ہفتہ 4 اپریل 2015 20:34

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) جیکب آباد میں سکھ برادری کے مذہبی تہوار بیساکھی منایا گیا، مختلف مذاہب کے لوگوں کی شرکت، ملک میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا عہد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سماجی تنظیم کمیونٹی ڈولپمنٹ فاوٴنڈیشن اور ساوتھ ایشیا پارٹنر شپ کی جانب سے سکھ برادری کے مذہبی تہوار بیساکھی پنچائتی ہال میں منایا گیا، تقریب میں مسلمان، ہندو، مسیح اور سکھ برادری کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر پاکستان سکھ کونسل کے چیئر مین سردار رمیش سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب انسانیت کا درس دیتے ہیں، مذاہب میں انسانیت کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے اس لیے ہم سب انسان ایک دوسرے کے ساتھ پیار اور محبت سے پیش آئیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کسی مذہب سے تعلق نہیں ان کو کسی مذہب سے منسلک کرنا ٹھیک نہیں کیونکہ کوئی بھی مذہب انسان کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری محفوظ ہے ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستانی ہے ،انہوں نے کہا کہ اسلام میں اقلیت کو بہت حقوق دیئے گئے ہیں ، شہری اتحاد کے صدر محمد اکرم ابڑو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب کو ملکر کر امن کی فضا قائم کرنے کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی ،انہوں نے کہا کہ سکھ زندہ دل قوم ہیں ہم ان کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، تحریک اہل سنت کے مرکزی رہنما عبدالخالق قادری نے کہا کہ اللہ تبارک وتعالیٰ کے سوائے کوئی معبود نہیں ،سکھ مذہب میں اللہ کی وحدانیت پیش کی گئی ہے اس لیے سکھ مذہب کے پیروکار اس پر عمل کریں، انہوں نے کہا کہ مذہب کے بغیر انسان انسان نہیں ہوتا کیونکہ مذہب ہی انسانیت کا درس دیتا ہے کچھ لوگ یہ تاثر پیش کرتے ہیں کہ مذہب میں انتہا پسندی ہے وہ درست نہیں کیونکہ مذہب ہی انسانیت کا درس دیتا ہے ، تقریب سے ہندو پنچائت کے صدر لعل چند سیتلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کے لیے اس طرح کے پروگرامات خوش آئند ہیں ،سکھ برادری کی خوشیوں میں تمام مذاہب کے لوگوں نے شرکت کرکے ثابت کردیا ہم ایک گلدستے کی طرح ہیں ، مہاراج واشدیو نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی درتی ہے سندھ امن کا گہوارہ ہے آج مسلمان، ہندو، سکھ اور عیسائی ایک جگہ پر بیٹھ کر خوشیاں منا رہے ہیں یہ سندھ کا اصل رنگ ہے ،تقریب سے احمد علی بروہی، آغا غضنفر علی پٹھان، محمد جان اوڈھانو، شجاع اللہ پہنور، انور علی سومرو، سردار سرندر سنگھ ،نارائن داس، کامریڈ گل مستوئی، سید پیر شاہ، خادم اوڈھانو، انتظار ابڑو، ندیم بھرانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھ برادری کے مذہبی تہوار بیساکھی گندم کی کٹائی کی خوشی میں منایا جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کے پروگرامات اچھا عمل ہے۔