ایم کیو ایم کی جانب سے جناح گراوٴنڈ عزیزآباد میں فری ہیپاٹائٹس اسکریننگ اور ویکسینیشن کیمپ قائم کردیا گیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 20:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ میڈیکل ایڈ کمیٹی کی جانب سے جناح گراوٴنڈ عزیزآباد میں ضمنی انتخاب کے حلقہ این اے 246کے رہائشیوں کیلئے فری ہیپاٹائٹس اسکریننگ اور ویکسینیشن کیمپ قائم کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

مورخہ 4اپریل 2015ء سہ پہر 3بجے فری ہیپاٹائٹس اسکریننگ اور ویکسیشن کیمپ کا افتتاح جناح گراوٴنڈ عزیز آباد میں کیا جائے گا ۔مذکورہ فری میڈکل کیمپ مورخہ 4اپریل تا 6اپریل 2015ء تک قائم رہے گا ۔ ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست مائیں ، بہنیں ، بزرگوں ، نوجوانوں اور بچوں سے اپیل کی ہے کہ فری میڈیکل کیمپ میں آکر ہیپاٹائٹس اسکریننگ اور ویکسینیشن کی پہلی ڈوز لگاکر مستفید ہوں اور اپنی آنے والی آئندہ نسلوں کو محفوظ بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :