وزیر اعظم کا کینیا یونیورسٹی میں دہشتگرد حملے پر جانی نقصان پر اظہار افسوس

ہفتہ 4 اپریل 2015 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کینیا یونیورسٹی میں حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت سوز واقعہ پر کینیا کے ساتھ ہیں، ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کو وزیراعظم نواز شریف نے کینیا یورنیورسٹی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں ہونے والے انسانیت سوز واقعہ پر کینیا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :