مردان میں ذوالفقار بھٹو کی برسی کے موقع پر جیالے آپس میں لڑ پڑے ، تصادم میں 3 زخمی

ہفتہ 4 اپریل 2015 20:17

مردان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) مردان ذولفقار علی بھٹو کی برسی تقریب میں پیپلز پارٹی کے دو گروپوں کے درمیان تصادم سے 3جیالے زخمی، ذوالفقار علی بھٹو کے بر سی تقریب میں دو گروپوں کی تصادم سے تقریب میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا، دونوں گروپوں کے ایک دوسروے پر مکاؤں لاتو ں کی بارش ،پریس کلب کے املاق کو لاکھوں کا نقصان ، پولیس کی باری نفری تعینات، تفصیلات کے مطابق مردان پریس کلب میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کے منعقدہ برسی تقریب میں ضلعی صدرسجاد گروپ اور جنر ل سیکرٹری اورنگزیب گروپ میں تصادم اُس وقت شروع ہوئی جب ضلعی صدر سجاد نے سٹیج کے فرائض جنرل سیکرٹری اورنگزیب کے بجائے شیر افغان خان کو سوپنے کا اعلان کیا اور موقف ظاہر کیا کہ جنرل سیکرٹری کو باوجہ ڈسپلن خلاف ورزی شوکاز نوٹس جاری ہوا ہے، جس پر جنرل سیکرٹری گروپ نے احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرہ بازی، گلم گلوچ ، اور ایک دوسروں سے الجھ پڑے جس سے دونوں گروپوں میں تصادم کی صورت اختیار کی، اورایک دوسروں پر گھونسوں ، لاتوں اور کرسیوں پر وار کئے جس کے نتیجے میں3 افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جنہیں طبعی امداد کے لئے قریبی ہسپتال لے جایا گیا،بعد میں مردان پریس کلب کابینہ نے مزید تصادم کے خطرے سے بچنے کے لئے پولیس انتطامیہ کو درخواست کی ، جس پرپولیس کی باری نفری تعینات کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :