صولت مرزا سے تفتیش کیلئے سند ھ حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن مچھ جیل حکام کو موصول ہوگیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 20:13

صولت مرزا سے تفتیش کیلئے سند ھ حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کا ..

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) صولت مرزا سے تفتیش کے لئے سند ھ حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی ٹیم کا نوٹیفکیشن مچھ جیل حکام کو موصول ہو گیا،جے آئی ٹی ٹیم جلد تفتیش کے لئے مچھ جیل کا دورہ کرے گی۔

(جاری ہے)

جیل حکام ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت سندھ نے صولت مرزا سے تفتیش کے لئے ڈی آئی جی ٹریفک سندھ امیر شیخ کی سربراہی میں سات رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔

جو آئندہ چند روز میں مچھ جیل کا دورہ کر کے صولت مرزا سے تفتیش کرے گی ہ داخلہ بلوچستان نے جیل حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ جے آئی ٹی ٹیم سے مکمل تعاون کریں،صولت مرزا نے 18 مارچ کو اپنے ایک ویڈیو بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات کئے تھے جس کے بعدان کی پھانسی پہلے 72گھنٹوں کے لئے اور پھر ایک ماہ کے لئے ملتوی کر دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :