2020ء تک انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کی برآمدات کا حجم ایک ارب ڈالر تک بڑھ جائیگا‘ پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ

ہفتہ 4 اپریل 2015 20:05

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے مطابق سال2020ء تک انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کی برآمدات کا حجم ایک ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا ۔

(جاری ہے)

جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات کا حجم500 ملین ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران شعبہ کی برآمدات سے 370 ملین ڈالرکا زرمبادلہ کمایا گیا ۔ اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں شعبہ کی برآمدات میں 35فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے توقع ہے کہ برآمدات کا حجم 500 ملین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔