پیپلز پارٹی ہم خیال گروپ پشاور کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو شہیدکی برسی تقریب

ہفتہ 4 اپریل 2015 20:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پیپلز پارٹی ہم خیال گروپ پشاور کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے سے پشاور پریس کلب میں تقریب کاانعقادکیاگیا جس میں صوبائی رہنماء عبد الاکبر خان ‘ پیپلز پارٹی ہم خیال گروپ پشاور کے صدر اسرار الحق ‘ پیپلز ایس ایف کے رہنماء وقار خان اور مصباح الدین نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ پاکستان میں جمہوریت کے فروغ اور غریب طبقے کے لئے سیاست کی ہے اور روٹی ‘ کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر عوامی ہونے کا ثبوت دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ قیادت بھٹو کے فلسفے سے متنفر ہو چکی ہے اور پارٹی قیادت بھٹو خاندان سے زرداری خاندان کو منتقل ہو گئی ہے یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی اپنا وقار کھو رہی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سابق دور حکومت میں عام آدمی کو بھلا کر خاص طبقے کو ترجیح دی جو ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کے برعکس ہے اس وقت پیپلز پارٹی غریب عوام کی نہیں بلکہ وڈھیروں کی پارٹی بن چکی ہے یہی وجہ ہے کہ ہم خیال گروپ سامنے آیا جو کہ خالصتاً بھٹو کے مشن پر کام کر رہا ہے اور اس جدوجہد میں لگا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو والی پارٹی بنا کر دم لیگی ۔