Live Updates

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف دائر کیس کی سماعت7اپریل تک ملتوی

ہفتہ 4 اپریل 2015 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پشاور کی مقامی عدالت نے قومی وطن پارٹی کے رکن اسمبلی بخت بیدار کی جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف دائر کیس میں وکلاء کی بحث مکمل ہونے پر مزید سماعت کے لیے 7اپریل کی تاریخ مقرر کر دی اگلی سماعت پر فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور کی عدالت نے ایم پی اے بخت بیدار کی جانب سے دائر کیس کی سماعت کی بخت بیدار کی جانب سے قانون دان بابر یوسف زئی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کیس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قومی وطن پارٹی کو تحریک انصاف نے اتحادی جماعت کے طور پر خیبر پختونخوا حکومت میں شامل کیا اور درخواست گزار کا تعلق قومی وطن پارٹی سے ہے جن کو ایم پی اے منتخب ہونے کی وجہ سے صوبائی وزارت دی گئی تاہم بعد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ان پر کرپشن کا الزام عائد کرکے ان کو حکومت سے علیحدہ کیا گیا ان پر کرپشن کا الزام غلط ہے جس کا ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا عدالت میں وکلاء کی بحث مکمل ہونے پر مزید سماعت 7اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات