نائن زیر وسے تحر یک انصاف کے امیدوار کی کا میابی نوشتہ دیوار ہے‘میاں محمو دالر شید

کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کلین سویپ کر یگی‘اپوزیشن لیڈر پنجاب

ہفتہ 4 اپریل 2015 19:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہاہے کہ تحر یک انصاف ہی ٹارگٹ کلنگ او ر بھتہ خوری کا خاتمہ کر سکتی ہے ‘نائن زیر وسے تحر یک انصاف کے امیدوار کی کا میابی نوشتہ دیوار ہے ‘عمران خان کی قیاد ت میں تحر یک انصاف اقتدار کی نہیں ملک کو بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جا ئیگا ‘کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کلین سویپ کر یگی کیونکہ عوامی مسائل کا حل صرف تحر یک انصاف کے پاس ہے ‘ایسٹر پر تحر یک انصاف مسیحی برداری کو مبارکباد پیش کرتی ہے ۔

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں میاں محمو دالر شید نے کہا کہ کراچی کے عوام ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سے تنگ آچکے ہیں اور تحر یک انصاف عوام کو ان جیسے مسائل سے نجات دلانے کیلئے ہی سیاست کر رہی ہے اور نہ صرف تحر یک نائن زیر وسے کا میابی حاصل کر یگی بلکہ آئندہ انتخابات میں تحر یک انصاف شہر قائد میں مکمل کلین سویپ بھی کر یگی کیونکہ وہاں کے عوام عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں بھی تحریک انصاف کلین سویپ کر یگی اور کارکنان بلدیاتی انتخابات کیلئے بھر پور تیاریاں کر یں ۔

متعلقہ عنوان :