دوران ڈکیتی شہری سے چھینا گیا موبائل ایس ایچ او کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف ، انکوائری کا حکم

فون برآمدگی کی تحقیقات کا حکم دیدیا، ایس ایس پی چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرینگے‘ ڈی آئی جی حیدر اشرف

ہفتہ 4 اپریل 2015 19:33

دوران ڈکیتی شہری سے چھینا گیا موبائل ایس ایچ او کے زیر استعمال ہونے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) دوران ڈکیتی شہری سے چھینا گیا موبائل ایس ایچ او کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، تفتیشی افسر نے ایس ایچ او سے دوران ڈکیتی چھینا گیا موبائل فون برآمد کر لیا ، ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کو انکوائری کا حکم دیدیا جو چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ پیش کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ستوکتلہ کے علاقہ میں شہری راجہ عمران کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی جسکا مقدمہ نمبر 262/15درج کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مقدمے کے تفتیشی افسر نے شہر ی راجہ عمران سے چھینا گیا موبائل فون ایس ایچ او مستی گیٹ تجمل حسین بٹ سے برآمد کر لیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کو موبائل فون برآمدگی کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ڈی آئی جی کے مطابق اگر فون ڈکیتی میں کوئی بھی افسر یا اہلکار ملوث پایا گیا تو قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :