کراچی، 1500 مسیحی ملازمین ایسٹر سے قبل تنخواہوں اور پنشن سے محروم رہ گئے

ہفتہ 4 اپریل 2015 19:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کمشنر کراچی اور چیف سیکریٹری سندھ کی واضح ہدایات کے باوجود کے ایم سی کے دس ہزار سے زائد مسیحی ملازمین بشمول نرسز،پیرامیڈیکل ،اساتذہ،ڈرائیورزاورسنیٹیری ورکرز تین ہزار ریٹائر ووفات پاجانے والے پنشنرز اور بلدیہ جنوبی کراچی کے صدر ولیاری زونز کے 15سو مسیحی ملازمین ایسٹرسے قبل تنخواہوں اور پنشنرز سے محروم رہ گئے ہیں جس پر انکا مذہبی تہوار سوگوار گذر گیا لیکن حکومت سندھ نے اس جانب کو ئی توجہ نہیں دی انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ایسٹر کے موقع پر تنخواہوں اور پنشنرز سے محروم رکھے جانے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی ،فنانشیل ایڈوائزر کے ایم سی ،ڈائر یکٹر ویلفیر کے ایم سی ،ایڈمنسٹر یٹر ،میونسپل کمشنراور اکاؤنٹس آفیسر ڈی ایم سی ساؤتھ کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے اور بروقت OZTگرانٹ جاری نہ کرنے پر سیکریٹری فنانس سندھ کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :