سابق وفاقی وزیرکے بیٹے مصطفی کانجو کی فائرنگ سے بچے کی ہلاکت پر توجہ دلاؤنوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع

ہفتہ 4 اپریل 2015 19:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے لاہور میں سابق وفاقی وزیرصدیق کانجو کے بیٹے کی فائرنگ سے راہگیر بچے کی ہلاکت پر توجہ دلاؤنوٹس پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروادیا۔

(جاری ہے)

جمع کروائے گئے توجہ دلاؤنوٹس میں کہاگیا ہے کہ ”کیایہ درست ہے کہ مورخہ2اپریل2015کے قومی اخبارات کی خبرکے مطابق سابق وفاقی وزیرصدیق کانجوکے بیٹے کی فائرنگ سے راہگیر بچہ ہلاک ہوگیا،کیولری گراؤنڈمیں تین گاڑیاں ٹکرانے پر یہ جھگڑاہواتومصطفی کانجونے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کی زد میں آکرزین نامی بچہ ہلاک ہوا،ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔اس کیس کی ایف آئی آر کس تھانے میں درج کی گئی ہے۔اس کی ایف آئی آر مہیاکی جائے نیزاس ضمن میں اب تک ہونے والی کاروائی سے ایوان کو آگاہ کیاجائے“۔