کراچی اسٹاک مارکیٹ پرچھائے مندی کے بادل چھٹ گئے،زبردست تیزی کا رحجان غالب
کے ایس ای 100انڈیکس 15بالائی حدوں کے اضافے سے 31000ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر دوبارہ بحال ہوگیا
ہفتہ 4 اپریل 2015 19:12
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) گذشتہ کئی ہفتوں سے کراچی اسٹاک مارکیٹ پرچھائے مندی کے بادل چھٹ گئے ۔سرمایہ کا روں کا اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد بحال ہونے اور مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے سبب گزشتہ ہفتہ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رحجان غالب رہا،کے ایس ای 100انڈیکس 15بالائی حدوں کے اضافے سے 31000ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر دوبارہ بحال ہوگیا اور کاروباری ہفتہ کے اختتام پر انڈیکس 29900پوائنٹس کی سطح سے بڑھ کر 31400پوائنٹس کی بلندسطح پر بند ہوا ۔
گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران مارکیٹ کے سرمایے میں 221ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ69کھرب روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا ۔ایس ای سی پی کی جانب سے مارکیٹ کے حوالے سے رائج قوانین پر سختی کیساتھ عملدرآمد کراوانے کی ہدایت پر کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی روز مارکیٹ دباؤ کا شکارہوگئی ،غیر ملکیوں سرمایہ کاروں کے ساتھ مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کے انخلاء کے سبب 100 انڈیکس میں 1ہزار سے زائد پوائنٹس گھٹ گیاتاہم ایس ای سی پی کی جانب سے مارکیٹ کے حوالے سے مختلف افواہوں اور منفی اطلاعات کی فوری ترید یا وضاحت ادارے کی جانب سے جاری کرنے کے احکامات پر سرمایہ کاروں نے سک کا سانس لیاجس کے بعد مارکیٹ میں منگل سے جمعہ تک4کاروباری دنوں کے دوران تیزی کا رجحان رہا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.