سیاسی و عسکری قیادت کا سرزمین حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرنے کا فیصلہ پوری قوم کی امنگوں کا ترجمان ہے‘ حافظ خالد ولید
سعودی عرب مسلمانوں کا روحانی اور پاکستان دفاعی مرکز ہے، حرمین الشریفین کا دفاع اپنا دینی فریضہ سمجھ کر اداکرینگے‘ کوارڈینیٹر جماعة الدعوة سیاسی امور
ہفتہ 4 اپریل 2015 18:51
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) جماعةالدعوة سیاسی امور کے کوآرڈینیٹر حافظ خالد ولید نے کہا ہے کہ سیاسی و عسکری قیادت کا سرزمین حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرنے کا فیصلہ پوری قوم کی امنگوں کا ترجمان ہے، سعودی عرب مسلمانوں کا روحانی اور پاکستان دفاعی مرکز ہے، حرمین الشریفین کا دفاع اپنا دینی فریضہ سمجھ کر اداکریں گے،صلیبیوں و یہودیوں کی حرمین الشریفین کیخلاف سازشوں سے پوری امت کو آگاہ کریں گے،جماعةالدعوة ملک بھر میں رائے عامہ ہموار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان موجودہ صورتحال ایک خوفناک سازش کا پتہ دیتی ہے۔ اس سازش میں درحقیقت صلیبی، یہودی اور امریکی سبھی شامل ہیں جو بنیادی طور پر پورے عالم اسلام کو ان کے اندرونی مسائل میں الجھانے کی خوفناک منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔(جاری ہے)
جس طرح انہوں نے پاکستان کے اندر جنگ چھیڑی اور مسلمان کو مسلمان کے خلاف کھڑا کیا۔
مشرق وسطیٰ میں داعش کا فتنہ پروان چڑھایا جو شام اور عراق میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں بالکل اسی انداز میں یمن میں حوثی باغیوں کو مضبوط کیا گیا تاکہ وہ ایک بڑی قوت بن کر سعودی عرب کیلئے خطرہ بن جائیں۔ انہوں نے کہاکہ حقیقت میں یمن کے باغیوں کا اصل ہدف سعودی عرب ہے۔ حوثی باغیوں کی سیاسی اور فوجی اعتبار سے مدد کی جارہی ہے۔سب ملکوں کو اصل حقائق کو سمجھنا چاہیے کہ یہودی و صلیبی کیا کھیل کھیل رہے ہیں اور کسی کو ان سازشوں کا حصہ نہیں بننا چاہیے بلکہ عالم اسلام کے ساتھ مل کر سرزمین الحرمین الشریفین کے تحفظ کا فریضہ سرانجام دینا چاہیے۔عرب لیگ اور عالم اسلام کی سطح پر سب مسلمانوں اور مسلمانوں کی حکومتوں کا ایک ہی نقطہ نظر ہے ۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور یمن کی موجودہ صورتحال بہت تشویشناک ہے۔ جماعةالدعوة اس حوالہ سے یہ موقف رکھتی ہے کہ ہم نے سعودی عرب اور حرمین الشریفین کا تحفظ دینی فریضہ سمجھتے ہوئے ایمان کی بنیاد پر کرنا ہے اور اس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس سازش سے پوری دنیا میں امت مسلمہ کو آگاہ کیا جائے۔ ان شاء اللہ ہم یہ کام کریں گے اور امت کو جوڑنے کی کوشش کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.