پیپلز پارٹی کے جیالوں نے کوڑے کھائے، جیل گئے پر کسی نے کوئی معافی نامہ نہیں لکھا : آصف زرداری

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 اپریل 2015 18:43

پیپلز پارٹی کے جیالوں نے کوڑے کھائے، جیل گئے پر  کسی نے کوئی معافی نامہ ..

نوڈیرو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بچوں کو ماضی کی آگ سے آج بھی خطرہ ہے آج، تاریخ پیپلز پارٹی کے شہداءکا حساب مانگ رہی ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ بھٹونے مسلمانوں کیلئے کتابیں لکھیں انہیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوشش کی۔ سندھ کے مسائل بہت زیادہ ہیں جنہیں حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے، سندھ میں 18،18گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے جو سندھ کی عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اس موقع پر عمران خان کوحکومت سے معاہدے پر مبارکباد دی اور انہیں قومی اسمبلی میں واپس آنے کی دعوت دی ۔ ان کا کہناتھاکہ تمام معاملات کو سڑکوں کی بجائےپارلیمنٹ میں حل کیا جانا چاہیے، لہذا تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں واپس آنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کو کمیشن کو مل کر مالیاتی طور پر مضبوط کرنا ہو گا۔

آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خادمین شریفین کی عزت کرتے ہیں ان کی حفاظت کیلئے ان کی جان بھی حا ضر ہے تاہم یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بات کی جائے اس معاملے پر سب صوبوں کو مل کر فیصلہ کرنا چاہیے۔۔انہوں نے حکومت سے گلاکیا کہ ان سے مشورہ نہیں کیا جاتا تا ہم حکومت کا ساتھ دیں گے ،کہی ایسانہ ہو کے میاںصاحب آپ کوئی سمجھوتہ کر کے پہلے کی طرح مجھے جیل میں چھوڑ کر چلے جائیں ۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے کوڑے کھائے جیل گئے مگر کسی نے معافی نامہ نہیں لکھ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :