بھارت نے کشمیر سمیت تمام مسائل پر پاکستان کیساتھ بات چیت کیلئے رضامندی ظاہر کردی
ہفتہ 4 اپریل 2015 18:35
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) بھارت نے کشمیر سمیت تمام مسائل پر پاکستان کیساتھ بات چیت کیلئے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات کا آئندہ دور عنقریب نئی دہلی میں منعقد ہو گا جب کہ اس حوالے سے تاریخوں کے تعین کے لئے غور و خوض جاری ہے۔ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ناگہانی آفات کے شکار لوگوں کے لئے مرکز ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو نقصان کے ازالے کے لئے بھرپور معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری سیلاب متاثرین مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہیں اور اس سلسلے میں کسی دوسرے ملک کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات ہر سطح پر جاری رہیں گے اور ہماری حکومت پڑوسی ملک کے ساتھ دوستی کے فروغ کی خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا موقف ہے کہ سارے ممالک غربت کے خلاف لڑائی لڑیں اور تعمیر و ترقی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیساتھ مذاکرات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات کا پہلا دور اسلام آباد میں منعقد ہو چکا جبکہ دوسرا دور جلد نئی دہلی میں منعقد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات سے نہیں گھبراتے اور نہ ہی مذاکرات سے راہ فرار چاہتے ہیں۔ لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ پڑوسی ملک بھی بھارت کے تحفظات کو سنجیدہ لے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کی میز پر لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی آوازیں پہنچ گئی تو یقیناً کوئی بھی مسئلہ حل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایل او سی پر خاموشی کو یقینی بنائے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.