وورسٹرشائر کا پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کی جگہ سری لنکن آف اسپنر سچترا سنانائیکے کے ساتھ معاہدہ

ہفتہ 4 اپریل 2015 18:29

وورسٹرشائر کا پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کی جگہ سری لنکن آف اسپنر ..

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)انگلش کرکٹ کاوٴنٹی ٹیم وورسٹرشائر نے پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کی جگہ سری لنکن آف اسپنر سچترا سنانائیکے کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔وورسٹرشائر کے ڈائریکٹر آف کرکٹ اسٹیو رہوڈز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعید اجمل کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ان کو ساتھ لے کر چلنا بہت مشکل تھا جبکہ پوری دنیا میں اتنی زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی جارہی ہے، لیکن ہم سچترا سنانائیکے کے ساتھ معاہدہ کرکے خوش ہیں جو ایک مانے ہوئے انٹرنیشنل کھلاڑی ہیں'۔

واضح رہے کہ باوٴلنگ ایکشن پر اعتراض کے بعد ٹیم سے باہر ہونے والے سعید اجمل کی دوبارہ واپسی اور بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی کرکٹ اسکواڈ میں شمولیت کے باعث وورسٹرشائر کاوٴنٹی کے لیے ان کی دستیابی مشکل تھی، یہی وجہ ہے کہ انگلش کاوٴنٹی نے سنانائیکے کو منتخب کیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے رہوڈز نے بتایا کہ اگرچہ سنانائیکے نے سری لنکا کے لیے ٹیسٹ میچز نہیں کھیلے، تاہم وہ متعدد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں اور ان کا فرسٹ کلاس ریکارڈ شاندار ہے۔

30 سالہ سنانائیکے اب تک 45 ون ڈے، 17 ٹی ٹوئنٹی اور ایک ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں، جبکہ گزشتہ برس انھیں آئی سی سی کی جانب سے باوٴلنگ ایکشن درست کرنے کا بھی کہا گیا تھا۔رواں سیزن میں سنانائیکے کے ساتتھ ساتھ مشہور سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے کے ساتھ انگلش کاوٴنٹی میچز کھیلیں گے۔

وورسٹرشائر کا پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کی جگہ سری لنکن آف اسپنر ..