میامی اوپن ٹینس (سنگل مینز ) کاتاج کس کے سر سجے گا ،فیصلہ (کل) ہو گا

عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے

ہفتہ 4 اپریل 2015 18:29

میامی اوپن ٹینس (سنگل مینز ) کاتاج کس کے سر سجے گا ،فیصلہ (کل) ہو گا

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

فلوریڈا میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے امریکہ کے جان اسنر کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔سرب کھلاڑی کو پہلے سیٹ میں کچھ مزاحمت کا سامنا رہا لیکن دوسرے سیٹ میں جوکووچ نے باا?سانی حریف کھلاڑی کو قابو کرلیا۔جوکووچ کی فتح کا اسکور سات چھ اور چھ دو رہا، فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ برطانیہ کے اینڈی مرے سے ہوگا۔مرے نے دوسرے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ کو چھ چار اور چھ چار سے زیرکیا۔

متعلقہ عنوان :