این اے 246 میں فوج کی نگرانی میں الیکشن کروائے جائیں : عمران اسماعیل

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 اپریل 2015 18:19

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کریم آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنہاتھا کہ ایم کیو ایم الیکشن ہونے سے پہلے ہی الیکشن ہار چکی ہے،متحدہ کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنوں کو ڈرانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں لہذا فوج اور رینجرز کی موجودگی کے بغیر الیکشن کروانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔

عمران اسماعیل نے الیکشن ایکشن سے درخواست کی ہے کہ ان کے کارکنو ں کو مارا گیا ہے اور کیمپ اکھاڑدیا گیا، یہ قبل از الیکشن دھاندلی ہے اس پر ایکشن لیا جائے۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں نہ بجلی آتی ہے اور نہ پانی، تحریک انصاف اقتدار میں آکر کراچی کے مسائل حل کرکے کراچی کے لوگوں کو ان کی خوشیاں واپس دیں گے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما نے واضح کیا کہ عمران خان کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کسی کارکن کو خراش تک بھی آئی تو لندن میں الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا۔

تحریک انصاف کے کیمپ کی سکیورٹی کیلئے متحدہ کے رہنماوں کو آنے کی ضرورت نہیں ہے، متحدہ والے خود ہی مارتے ہیں اور پھر سوئم پر آنسو بہانے کیلئے بھی آجاتے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر سندھ ضابطہ اخلاق کے ضامن بنے تھے اب ان سے پوچھا جائے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیوں کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :