مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سروسز ہسپتال کا دورہ،کیولری گراؤنڈ فائرنگ واقعہ میں زخمی نوجوان کی عیادت
غریب لوگ ہیں،ہمارے ساتھ ظلم ہوا انصاف دلایا جائے‘ زخمی نوجوان کے والد کی مشیر صحت پنجاب سے اپیل
ہفتہ 4 اپریل 2015 17:50
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے سروسز ہسپتال کادورہ کیا اور چند روزقبل کیولری گراؤنڈ فائرنگ واقعہ میں زخمی ہونے والے نوجوان حسنین علی کی عیادت کی۔ پروفیسر جاوید گردیزی اور ایم ایس ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔پروفیسر جاوید گردیزی نے مشیر صحت کو بتایا کہ 18 سالہ حسنین کو چیسٹ ٹیوب ڈالی گئی ہے اور پیٹ کا آپریشن کرکے گولی سے متاثر ہونے والے اندرونی اعضاء کو درست کر دیا گیا ہے۔
ایم ایس ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ نے کہا کہ زخمی نوجوان کے بروقت ہسپتال پہنچنے اور ڈاکٹروں کی جانب سے فوری آپریشن کرنے سے اس کی جان بچ گئی ہے۔اس موقعہ پر فائرنگ کے واقعہ کے چشم دید گواہ اور زخمی نوجوان کے والد ظہور احمد نے کہا کہ وہ غریب لوگ ہیں ظہور احمد نے کہا کہ اس کے نوجوان بیٹے کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے ،اسے انصاف دلایا جائے۔(جاری ہے)
خواجہ سلمان رفیق نے زخمی نوجوان کے والد کو یقین دلایا کہ مذکورہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے اور ہر حالت میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔خواجہ سلمان رفیق نے سروسز ہسپتال کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی نوجوان کی مکمل صحتیابی تک اس کو علاج معالجہ کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں اور خصوصی دیکھ بھال کی جائے۔
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.