دورہ انگلینڈ کیلئے نیوزی لینڈ کے تینوں فارمیٹس کی کرکٹ ٹیم کا اعلان

مارٹن گپٹل کی دو سال بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے

ہفتہ 4 اپریل 2015 17:34

دورہ انگلینڈ کیلئے نیوزی لینڈ کے تینوں فارمیٹس کی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آکلینڈ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) دورہ انگلینڈ کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، مارٹن گپٹل کی دو سال بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے .

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کے دورے میں دو ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ میچز اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی، دورے کا آغاز 21 مئی سے لارڈز میں ہونے والے ٹیسٹ سے ہوگا، نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل نے مئی 2013 میں آخری بار ٹیسٹ میچ کھیلا تھا ، ورلڈ کپ میں اْن کی بہترین فارم کے بعد گپٹل کو ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ ملی ہے،اس کے علاوہ فاسٹ بولر میٹ ہنری بھی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنائے گئے ہیں جبکہ ایک نیا چہرہ مچل سینٹیر بھی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے، ایڈم مل جو ایڑھی کی انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل نہیں تھے اب ون ڈے ٹیم کا حصہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :