ڈیرہ اسماعیل خان،شہیدڈی ایس پی ہیڈکوارٹربہاول خان کانمازجنازہ

سیدووالی قبرستان میں سپردخاک

ہفتہ 4 اپریل 2015 17:29

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)شہیدڈی ایس پی ہیڈکوارٹربہاول خان کانمازجنازہ آبائی گاؤں روہلہ میں اداکرنے کے بعدسیدووالی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا‘ایس ایچ اوکینٹ منہاج سکندربلوچ کی مدعیت میں سی ٹی ڈی پولیس نے نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف دہشتگردی اورقتل سمیت دیگردفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق زنانہ ہسپتال کے قریب گزشتہ رات دہشتگردی کے واقعہ میں شہیدہونیوالے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹربہاول خان کی نمازجنازہ انکے آبائی گاؤں روہلہ میں اداکی گئی جس میں ہزاروں افرادنے شرکت کی۔

بعدمیں مرحوم کوانکے آبائی گاؤں سیدووالی میں سپردخاک کردیاگیا۔دوسری طرف سی ٹی ڈی پولیس نے ایس ایچ اوکینٹ منہاج سکندربلوچ کی مدعیت میں نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف 302-120B-7ATA-PPCکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ رات زنانہ ہسپتال کے قریب نامعلوم دہشتگردوں نے موٹرسائیکل پرسوارڈی ایس پی ہیڈکوارٹربہاول خان اورانکے دوست ہارون ولدسلیم خان سکنہ محلہ لغاری پرفائرنگ کردی۔فائرنگ سے دونوں موقع پرشہیدہوگئے۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعدموقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹربہاول خان کاشمارمحکمہ پولیس کے نڈر‘بہادراورفرض شناس پولیس افسران میں ہوتاتھا۔انکی شہادت کی خبرسے ہرآنکھ اشکبارہے۔