سندھ پولیس اور سی پی ایل کی مشترکہ کارروائی کے دوران چاررکنی بھتہ خور گروپ گرفتار

ہفتہ 4 اپریل 2015 17:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) سندھ پولیس اور سی پی ایل کی مشترکہ کارروائی کے دوران چاررکنی بھتہ خور گروپ گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز کراچی کے علاقے جمعہ گوٹھ اور مدھو گوٹھ میں سندھ پولیس اور سی پی ایل کی مشترکہ کارروائی کے دوران چار رکنی بھتہ خور گروپ کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان نے شیخ شاہد نامی شخص کو فون کیا اور پانچ لاکھ روپے بھتہ مانگا جس پر سندھ پولیس اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چاروں کو گرفتار کرلیا تمام ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے اور مزید پوچھ گچھ جاری ہے ملزمان اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث رہ چکے ہیں اور تاجروں کو بھتے کی پرچیاں بھی دیتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :