سعید اجمل انگلش کاؤنٹی معاہدے سے محروم

ہفتہ 4 اپریل 2015 17:29

سعید اجمل انگلش کاؤنٹی معاہدے سے محروم

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل 2015ء) انگلش کرکٹ کاؤنٹی ٹیم وورسٹرشائر نے پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کی جگہ سری لنکن آف اسپنر سچترا سنانائیکے کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔ وورسٹرشائر کے ڈائریکٹر آف کرکٹ اسٹیو رہوڈز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'سعید اجمل کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ان کو ساتھ لے کر چلنا بہت مشکل تھا جبکہ پوری دنیا میں اتنی زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی جارہی ہے، لیکن ہم سچترا سنانائیکے کے ساتھ معاہدہ کرکے خوش ہیں جو ایک مانے ہوئے انٹرنیشنل کھلاڑی ہیں'۔

واضح رہے کہ باؤلنگ ایکشن پر اعتراض کے بعد ٹیم سے باہر ہونے والے سعید اجمل کی دوبارہ واپسی اور بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی کرکٹ اسکواڈ میں شمولیت کے باعث وورسٹرشائر کاؤنٹی کے لیے ان کی دستیابی مشکل تھی، یہی وجہ ہے کہ انگلش کاؤنٹی نے سنانائیکے کو منتخب کیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے رہوڈز نے بتایا کہ اگرچہ سنانائیکے نے سری لنکا کے لیے ٹیسٹ میچز نہیں کھیلے، تاہم وہ متعدد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں اور ان کا فرسٹ کلاس ریکارڈ شاندار ہے۔

30 سالہ سنانائیکے اب تک 45 ون ڈے، 17 ٹی ٹوئنٹی اور ایک ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں، جبکہ گزشتہ برس انھیں آئی سی سی کی جانب سے باؤلنگ ایکشن درست کرنے کا بھی کہا گیا تھا۔ رواں سیزن میں سنانائیکے کے ساتتھ ساتھ مشہور سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے کے ساتھ انگلش کاؤنٹی میچز کھیلیں گے۔