ایف بی آر گیارہ اپریل کو ٹیکس دہندگان کی فہرست جاری کرے گا ۔

ہفتہ 4 اپریل 2015 17:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) گیارہ اپریل کو ٹیکس دہندگان کی فہرست جاری کرے گا ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیکس ڈائریکٹری فروری کے ماہ میں شائع کرنی تھی مگر سیاسی دباؤ کی وجہ سے ٹیکس ڈائریکٹری میں دوبارہ توسیع کی گئی ہے اور اب تیسری بار ایف بی آر حکام نے گیارہ اپریل کی تاریخ دی ہے جبکہ ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکس دہندگان کی شائع کردہ فہرست کی معیار دس اپریل تک بڑھا دی ہے اس ضمن میں ایف بی آر نے انکم ٹیکس رولز 2002ء میں ترمیم کرتے ہوئے ایس آر او 267/2015 جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2014ء شائع کردہ ٹیکس دہندگان کی ایکٹو ٹیکس فہرست کی معیاد 27فروری سے بڑھا کر 10اپریل 2015ء تک کردی ہے اور اس سال کی ٹیکس دہندگان کی فہرست گیارہ اپریل کو ویب سائٹ پر شائع کی جائے گی ۔

(ر اش د)

متعلقہ عنوان :