ماں ،بچے کی صحت سے متعلق شعور و آگاہی کی فراہمی بے حد ضروری ہے ،ڈپٹی کمشنر خضدار

ہفتہ 4 اپریل 2015 17:20

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ نے کہاہے کہ ماں اور بچے کی صحت سے متعلق شعور و آگاہی کی فراہمی بے حد ضروری ہے ۔ صوبہ بلوچستان اور خصوصاً خضدار کا شماران علاقوں میں ہوتا ہے کہ جہاں ماں اور بچے کی شرح اموات میں قدرے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ ایم این سی ایچ پروگرام کی جانب سے گائنی موضوع پر ایل ایچ ویز اور ڈاکٹر ز کے لئے ٹریننگ کا انعقا د خوش آئندہ ہے ۔

یہ بات انہوں نے ایم این سی ایچ پروگرام بلوچستان کے زیر اہتمام تین روز روز ٹریننگ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ایم این سی ایچ پروگرام بلوچستان کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خضدار میں ماؤں اور بچوں کی شرح اموات کو روکنے اور لیبر روم ، آپریشن تھیٹر سے متعلق جانکاری دینے کے لئے لیڈی ڈاکٹرز اور ایل ایچ ویز کے لئے تین روز ٹریننگ کا انعقا کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ٹریننگ اینڈ کمیونیکشن آفیسر ڈاکٹر دلشاد قاسم ٹریننگ کی نگرانی کررہے تھے ۔پروگرام کے کوارڈنیٹرڈاکٹر عبدالوحد بلوچ تھے ۔ سینئر چلڈرن اسپیشلسٹ ڈاکٹر منظوراحمد بلوچ ، گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر رخشندہ مشتاق اور ڈاکٹر ذکیہ نصیر نے بھی بطورلیکچر ٹریننگ میں شرکت کی ۔ ٹریننگ کے دوران ڈاکٹر دلشاد قاسم بلوچ نے ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ کو بریفنگ دی کہ MNCHپروگرام بلوچستان نے تین روز ٹریننگ اس لئے تشکیل دیا ہے کہ ضلع میں ماں اور بچے کی صحت اور لیبر روم و آپریشن تھیڑ کے لوازمات سے متعلق انہیں آگاہ کیا جاسکے ۔

تاکہ لیڈی ڈاکٹرز اور ایل ایچ ویز گائنی کے مسئلے پر قابو پا کر علاقے میں ماں اور بچے کی شرح اموات پر قابو پاسکیں ۔ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ نے کہا کہ اس طرح کے طویل المدتی پروگرامز کا انعقاد ہونا چاہئے تاکہ ضلع میں تاکہ ماں او ربچے کی شرح اموات پرقابو پاکر اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے ۔ ڈاکٹر دلشاد قاسم بلوچ نے ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ اورہسپتال عملے کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ٹریننگ کے انعقا د میں تعاون کیا ۔ تین روز ہ ٹریننگ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔۔