کراچی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جا نب سے نا جا ئز منا فع خوری اور ملا وٹ کے خلاف آپریشن جا ری قید، جرما نے اور سزائیں
ہفتہ 4 اپریل 2015 17:18
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ کراچی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے ناجائز منا فع خوری اورملا وٹ کے خلاف شہر بھر میں آپریشن جا ری ہے جس کے تحت دوودھ ،آٹا ،سبزی ،دالیں ،گوشت ، پھلوں ، مرغی اور دیگر اشیاء خوردنوش سرکا ری نر خنامہ سے زائد پر فروخت کرنے پر38دکا نداروں کا چالان79ہزار500روپے جرمانہ عائدکیا گیا،کمشنر کراچی نے کہا کہ جن علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف اقدامات کیے گئے ان میں لیاقت آباد۔
گلبرگ۔ناظم آباد۔نارتھ ناظم آباد۔نیو کراچی۔مرادمیمن ۔ماڈل کالونی۔شاہ فیصل۔صدر۔آرام باغ۔سول لائن۔گارڈن۔ہاربر۔جمشید کوارٹر۔گلزارہجری۔اورنگی ٹاؤن ۔بلدیہ ٹاؤ ن۔ لانڈھی ۔شاہ فیصل ۔ائیر پورٹ۔(جاری ہے)
ساوتھ ۔سینٹرل ۔ویسٹ ۔ایسٹ ۔ملیر ۔کو رنگی کے علاقے شامل ہیں ۔شعیب احمد صدیقی نے مزید بتایا کہ شہر بھر میں اسسٹنٹ کمشنرزکی جانب سے گرانفروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے نتیجے میں23ودھ فروش ۔
01 گوشت فروش ۔10اشیا ء خوردنوشوں ۔04 مرغی فروش کے خلاف چالان کیے گئے ،جبکہ مسلسل خلاف ورزی پر 07 گرانفروش کو جیل بھجو ایا گیا، کمشنر کراچی نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی ۔ گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں اورملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کا کریک ڈاؤن اس وقت تک جا ری رہیگا ، جب تک کہ یہ ضمیر فروش اپنی روش ترک نہ کردیں اور عوام کو سرکاری ریٹ کے مطابق اشیا ء کی فروخت کو یقینی نہیں بنالیتے۔کمشنر کراچی نے کہا کہ سبزیوں کی مصنوعی قلت اور گرانفروشی کو روکنے کے سلسلے میں سبزی منڈی اور پھل منڈی میں رات نیلامی کے اوقات میں انتظامی افسران کی مستقل ڈیوٹی لگادی گئی ہے جسکے نتیجے میں سبزیوں کی قیمتیں بتد ریج نیچے آتی جا رہی ہیں اور یہ عمل مسلسل جا ری رہیگاتا کہ حکومت کی ہدایت پر عوام کو زیا دہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.