Live Updates

کراچی،کیمپ پر حملہ ، پی ٹی آئی کا متحدہ کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ

ہفتہ 4 اپریل 2015 17:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) گزشتہ روز کراچی کے علاقے کریم آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کیمپ پر حملے کے خلاف تحریک انصاف نے متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ ایم کیو ایم کے کن رہنماوٴں کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے ۔عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیو ایم کی غنڈہ گردی سے خوفزہ ہونے والے نہیں ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات