وزیراعلیٰ شہباز شریف کا ننکانہ صاحب میں سکول کی چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس، تحقیقات کا حکم

ہفتہ 4 اپریل 2015 17:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ننکانہ صاحب میں ایک سکول کی چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ زخمی ہونے والے بچوں اور اساتذہ کو ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :