”شہباز شریف کے سینے میں وہ دل دھڑکتا ہے جس میں صرف عام آدمی کا درد ہے“
وقت کی پابندی کا عملی مظاہرہ، وزیراعلیٰ نے تالیاں بجا کر کارپورلرز کی تربیت اور مہارت کو سراہا
ہفتہ 4 اپریل 2015 17:11
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف انسداد دہشت گردی فورس کے دوسرے بیج کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کے لئے مقررہ وقت پر ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول ، بیدیاں روڈ پہنچے۔ #وزیر اعلیٰ نے پاس آؤٹ ہونے والے کارپورلرز کے مارشل آرٹس، فائرنگ ٹیکنیکس ، انٹیلی جنس آپریشن کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کا خاکہ ، اونچائی سے ریمبلنگ اور دیگر مظاہروں کو بہت پسند کیا اور تالیاں بجا کر کارپورلرز کی کارکردگی کی داد دی ۔
# وزیر اعلیٰ نے پریڈ کا معائنہ کیا، معائنے کے بعد وزیر اعلیٰ جب جیپ پر واپس آ رہے تھے تو لوگوں کی بڑی تعداد نے ”وزیر اعلیٰ شہباز شریف زندہ باد“ کے نعرے لگائے۔# پاس آؤٹ ہونے والے کارپورلرز نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنے فرائض بطریق احسن سرانجام دینے اور وطن عزیز پر جاں نثاری کا حلف اٹھایا۔(جاری ہے)
# وزیر اعلیٰ نے اعلیٰ کارکردگی پر کارپورلرز میں انعامات تقسیم کئے۔
#وزیر اعلیٰ شہباز شریف اپنی نشست پر بیٹھے نوٹس لیتے رہے۔# کارپولرز کے دوسرے بیج کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب کے دوران وزیر اعلی کے چہرے پر خوشی و مسرت کے تاثرات نمایاں تھے۔ # انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا نے انسداد دہشت گردی فورس کے قیام کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور رہنمائی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔# صوبائی دزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے اپنی تقریر میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے عوامی خدمت کے ویژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے سینے میں وہ دل دھڑکتا ہے جس میں صرف عام آدمی کا درد ہے۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی فورس کے خواب کو عملی تعبیر دینے پر وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ محمد شہبازشریف کی جانب سے رہنمائی اور تعاون کی تعریف کی # پاس آؤٹ ہونے والے کارپورلرز نے وزیر اعلیٰ کو سلامی پیش کی اور مارچ پاسٹ کیا ۔#آئی جی پولیس پنجاب نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ # تقریب اپنے مقررہ وقت پر اختتام پذیرہوئی۔مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.