جعفرآباد،سب انسپکٹراسپیشل برانچ مرید خان رند انتقال کر گئے

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:59

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)سب انسپکٹراسپیشل برانچ مرید خان رند قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے مرحوم عرصہ دراز سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھا مرحوم کی نماز جنازہ میں پولیس افسران ،صحافی اور علاقہ معتبرین نے شرکت کی مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیامرحوم مرید خان رند سب انسپکٹر نثار احمد رند اور حوالدار محراب رند کے کزن تھے جبکہ تعزیت کا سلسلہ بھٹی محلہ میں جا ری ہے۔