وطن عزیزپاکستان سے دہشگردی کے خاتمہ کے لئے تمام لوگ بلارنگ،نسل،مذہب اپنابھرپورکردارادادکریں ، آسیہ ناصر
ہفتہ 4 اپریل 2015 16:59
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)جمعیت علماء اسلام کی رکن قومی اسمبلی محترمہ آسیہ ناصرنے ایسٹرکے مقدس تہوارکے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں کہاہے کہ حضرت یسوع المسیح نے ہمارے عقدے کے مطابق عظیم قربانی دیکرتمام دنیاکے انسانوں کے لئے نجات کادروازہ کھولااورہمیں محبت،قربانی،برداشت اوردنیامیں امن قائم کرنے کادرس دیالہذاہم سب پرواجب ہے کہ وطن عزیزپاکستان سے دہشگردی کے خاتمہ کے لئے تمام لوگ بلارنگ،نسل،مذہب اپنابھرپورکردارادادکریں اورانبیاء کرام کے درس کے مطابق درس اپنی زندگیاں بہترروحانی طورپربسرکریں،انہوں نے کہاکہ ایسٹرکے مذہبی تہوارکے طورپراپنے گردنواح کے غریب بہن بھائیوں کوشامل کریں،اپنے غریب،نادار،مساکین اورمعزورلوگوں کی بھرپوراخلاقی اورمالی مددکریں تاکہ ایسٹرکی خوشیوں میں وہ بھی بھرپورشرکت کرسکیں انہوں نے کہاکہ میری تمام مذہبی روحانی پیشواوٴں سے درخواست ہے کہ ایسٹرکی خصوصی عبادات میں وطن عزیزپاکستان کی سالمیت،ترقی وبقاکے لئے خصوصی دعائیں مانگیں محترمہ آسیہ ناصرنے ایسٹرکے مقدس مذہبی تہوارکے موقع پردنیابھرکے تمام مسیحیوں کومبارکباددی ہے اورپیغام دیاہے کہ سانحہ یوحناآبادکی وجہ سے تمام مسیحی برادری ایسٹرکاتہوارسادگی سے منائیں۔
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.