Live Updates

کراچی : پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس،5 بجے سڑک کو بند کر دی جائے گا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 اپریل 2015 16:58

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء) : پی ٹی آئی کے رہنما 5 بجے پریس کانفرنس کریں گے جس کے تحت ملحقہ سڑک کو بند کر دیا جائے گا، ایس پی لیاقت آباد کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کریم آباد میں پولیس کی نااہلی نہیں تھی آج بھی کوشش کی جائے کہ کسی بھی قسم کی کوئی اشتعال انگیزی نہ ہو تاہم پی ٹی آئی کو پریس کانفرنس کے موقع پر سکیورٹی کلئیرنس دے دی گئی ہے. ایس پی لیاقت آباد کا کہنا ہے کہ کریم آباد میں 11 مقامات پر شر انگیزی ہو سکتی ہے تاہم اشتعال پھیلانے والوں کو کسی صورت بھی نہیں چھوڑا جائے گا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ لوگ بھی اپنے ارد گرد نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سر گرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات