صحافی عبدالہادی اچکزئی کا ماموقبائلی وسماجی رہنماء امان الدین صالح زئی (50)برس کی عمر میں دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:55

چمن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)صحافی عبدالہادی اچکزئی کا ماموقبائلی وسماجی رہنماء امان الدین صالح زئی (50)برس کی عمر میں دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے مرحوم حاجی جمال الدین ،حاجی صلاح الدین ،ماسٹر نورالدین ،ماسٹر علاؤالدین ،کمال الدین ،شراف الدین کے بھائی نعمت اللہ ،وحیداللہ ،سعداللہ کے والد رئیس حاجی عبدالغفار ،ماسٹر عبدالستار ،ماسٹر عبدالپکار اورنیک محمد کے چچازادبھائی جبکہ صحافی عبدالہادی اچکزئی کے مامو تھے مرحوم کو ائیر پورٹ قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا فاتحہ خوانی ولی محمد خان میدانی حاجی میرحمزہ مسجد میں اداکی جارہی ہے