ملک میں چینی کی پیداوار میں 0.5ملین ٹن کمی

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) ملک میں چینی کی پیداوار میں 0.5ملین ٹن کمی ، شوگر ملز کی جانب سے کسانوں کو بقایا جات میں تاخیر اور گنے کی کم قیمتیں چینی کی پیداوار میں اہم درجہ قرار ، وزارت انڈسٹری اینڈ پیداوار کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے مارچ 2015ء تک 4.77 ملین ٹن کی چینی پیدا کی جبکہ 2013-14ء میں پیداوار 5.

(جاری ہے)

57ملین ٹن تھی جو کہ موجودہ سال میں کمی ظاہر کردی ہے منسٹری آف نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے حکام کے مطابق ماسوائے چند شوگر ملز کے جو پنجاب میں چینی بنا رہی ہیں باقی تمام ملز نے کام کرنا بند کردیا ہے جس کی وجہ سے اس سال پیداوار میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے مارچ کے آخری ہفتہ میں چینی کی ریٹیل قیمت 55 کلو گرام تھی جو کہ 2014ء میں مارچ کے مہینے میں 5450 روپے تھی اس طرح 30مارچ تک انٹرنیشنل مارکیٹ میں سفید چینی کی قیمت 357.50ٹن ڈالر اور خام چینی کی قیمت 264.33ٹن ڈالر (270.4کلو گرام ) تھی اس وقت شوگر ملز کے پاس چینی کا سٹاک 4.2 ملین ٹن پڑا ہوا ہے ایگری کلچر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے 2014-15ء کے لئے گنے کا ریکارڈ رکھا گیا ٹارگٹ بھی حاصل نہیں کیاجاسکا جس کی وجہ سے پنجاب اور بلوچستان میں شوگر ملز کی جانب سے کم پیداوار ہے ۔