Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کاصوبے اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے بعد صوبے بھر کی تنظیموں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:53

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے صوبے اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے بعد صوبے بھر کی تنظیموں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے بلدیاتی انتخابات میں چترال کی تمام یونین کونسلوں میں کامیابی کے لئے ضلعی صدر عبدالطیف کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی ہے پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی کے مرکزی قیادت نے پارٹی تنظیمات کی تحلیل کے اعلان سے قبل کنوینر مقرر کرنے کے اقدام کا نوٹس لیتے ہو ئے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ چترال میں کنوینر مقرر کرنے کو پارٹی پالیسیوں اور دستور کے خلاف قرار دیتے ہو ئے چترال کی کابینہ کو عبدالطیف کی قیادت میں کام جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی ہے یہ ہدایات اسلام آباد میں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نعیم الحق اور سیف اللہ خان نیازی کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے دی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں کے باعث خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں پارٹی تنظیموں کو تحلیل کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات