انتشار کو ہوا دینے والی قوتیں معاشرے کو نقصان پہنچانے کیلئے ڈھانچے میں بگاڑ پیدا کر رہی ہیں ،محمد نواز شریف
ہفتہ 4 اپریل 2015 16:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ انتشار کو ہوا دینے والی قوتیں پاکستانی معاشرے کو بری طرح نقصان پہنچانے کیلئے پورے ڈھانچے میں بگاڑ پیدا کر رہی ہیں ، پاکستان کے طول و عرض میں بسنے والے تمام باشندوں کو ان کے عقیدے سے قطع نظر یکساں حقوق حاصل ہیں،حکومت تمام اقلیتی برادریوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت ، عزت و وقار اور جان و مال کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے،امید ہے مسیحی برادری پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں اپنا قومی کردار ادا کرتی رہے گی۔
مسیحیوں کے مذہبی تہوارایسٹر کے موقع پر عیسائی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ خوشخبری کے نقیب کی حیثیت سے ایسٹر انسانی زندگی میں بھلائی اور صالح اوصاف کی طرف مائل ہونے کے جذبہ کا مظہر ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس سال ایسٹر ایسے موقع پر منایا جا رہا ہے جب پاکستان میں بین العقیدہ ہم آہنگی کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی ہے ۔
انتشار کو ہوا دینے والی قوتیں پاکستانی معاشرے کوبُری طرح نقصان پہنچانے کیلئے اس کے پورے ڈھانچے میں بگاڑ پیدا کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستانی قوم ایسے عناصر کے مذموم عزائم کو بخوبی سمجھتی ہے اور ان کے عزائم ناکام بنانے کیلئے متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ میں یہاں اس امر کی نشاندہی کرنا چاہونگا کہ بابائے قوم نے پاکستان میں بسنے والے تمام لوگوں کیلئے ان کے مذہب اور نسل سے قطع نظر برابری ، آزادی اور تحفظ کی پالیسی کا دو ٹوک اعلان کیا تھا ۔ اس یقین دہانی کا پاکستان کے آئین میں اطمینان بخش طور پر احاطہ کیا گیا ہے جو پاکستان کی تمام برادریوں کیلئے برابر کے حقوق اور مکمل تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے اس پختہ عزم کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کے طول و عرض میں بسنے والے تمام باشندوں کو ان کے عقیدے سے قطع نظر یکساں حقوق حاصل ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت تمام اقلیتی برادریوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت ، عزت و وقار اور جان و مال کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں پرخلوص انداز میں تمام اقلیتوں کی بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کا تہیہ کئے ہوئے ہوں ۔ میں نے ہمیشہ پاکستان کی اقلیتی برادریوں بالخصوص پاکستانی مسیحوں کی قابلِ قدر خدمات کو سراہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں اپنا قومی کردار ادا کرتی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ میں مسیحی بھائیوں کو ایسٹر کے پُرمسرت تہوار پر ایک بار پھر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.