ملک میں غیر متوقع بارشوں سے ڈیموں میں پانی کے ذخائر میں اضافہ

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) ملک میں غیر متوقع بارشوں سے ڈیموں میں پانی کے ذخائر میں اضافہ‘ پانی میں اضافہ سے زرعی شعبے کی پیدوار بڑھنے کا امکان‘ پانی کی بہتر صورتحال کی وجہ سے گرمیوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہونے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں پانی کے ذخائر میں 38 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ڈیموں میں پانی جمع کرنے کی صلاحیت 2.75 ملین ایکٹر فٹ ہو گئی ہے جو کہ گزستہ 10 سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

پچھلے 10 سالوں میں پانی کی ذخائر 0.693 ملین ایکٹر فٹ رہے ہیں پانی میں اضافہ کی وجہ سے زراعت کے شعبہ میں بہتری ہونے کی توقع ہے جس سے معاسی ترقی بڑھے گی۔ واپڈا کے ترجمان کے مطابق بارشوں میں اضافہ سے منگلا ڈیم میں پانی کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا ہے موجودہ سال کے منگلا‘ تربیلا اور چشمہ میں پانی کے اضافہ کی وجہ سے 4.012 بلین یونٹ کی پن بجلی کو قومی گرڈ میں شامل کیا گیا جو کہ پچلھے سال میں 4.41 ملین یونٹ تھا۔ پانی میں اضافہ کی وجہ سے گرمیوں میں بجلی کی لوڈشیدنگ کم ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :