ملک کی بیشتر شوگر ملوں نے گنے کی کرشنگ کا عمل روک دیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) ملک کی بیشتر شوگر ملوں نے گنے کی کرشنگ کا عمل روک دیا،کرشنگ میں تاخیر کے باعث چینی کی پیداوارمیں پانچ لاکھ ٹن کمی کا امکان ہے ،وزارت خوراک کے مطابق مالی سال دوہزا تیرہ چودہ میں چینی کی پیداوار پچپن لا کھ ٹن تھی جبکہ اکتیس مارچ دوہزارپندرہ تک چینی کی پیداوار سینتالیس لاکھ ٹن رہی ، گنے کی قابل کاشت رقبے میں بھی کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

پنجاب میں چند شوگرملوں کے علاوہ ملک کی بیشتر ملوں نے گنے کی کرشنگ کا عمل روک دیاہے جس کے باعث گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال چینی کی پیداوار کم رہنے کا امکان ہے،رواں مالی سال کے لیے چینی کا پیدواری ہدف چھ کروڑ پچپن لاکھ مقرر کیا گیا ہے۔