ٹیکسٹائل ایکسپورٹ ایسوسی ایشن نے حکومت سے ٹیکسٹائل کا وزیر مقررکرنے کا مطالبہ کردیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) ٹیکسٹائل ایکسپورٹ ایسو سی ایشن نے حکومت سے ٹیکسٹائل کا وزیر مقررکرنے کا مطالبہ کردیا،ایسو سی ایشن کا کہنا ہے وزیر ٹیکسٹائل کی عدم موجودگی کے باعث ٹیکسٹائل پالیسی سمیت اہم معاملات تاخیر کا شکار ہیں ،آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے مطابق ٹیکسٹائل کے سابق وزیر عباس خان آفریدی کے بعد ابھی تک وزیر نہیں بنایا گیا وزیر ٹیکسٹائل کی عدم موجودگی کی وجہ سے ٹیکسٹائل برآمدکنندگان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ٹیکسٹائل پالیسی ، ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ اورآئندہ مالی سال کے لیے ٹیکسٹائل سکیٹر کی تیاریوں جیسیاہم معاملات التوا کا شکار ہیں ، اپٹما، ٹیکسٹائل اسٹیک ہولڈرز اور برآمد کنندگان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد ٹیکسٹائل کا وزیر بنایا جائے۔