تھرڈ پارٹی آڈٹ‘ خیبرپختونخواہ کی یونیورسٹیوں کا گورنر سے مداخلت کا مطالبہ

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) خیبر پختونخواہ کی سات پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے فنڈز کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کے فیصلے کے خلاف گورنر مہاب عباسی کی مداخلت کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ یونیورسٹیوں نے فنڈز کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کو اعلیٰ تعلیمی اداروں کی خودمختاری کے خلاف قرار دیا ہے صوبائی حکومت نے 17 مارچ 2015ء کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں ایک پرائیویٹ فرم کے ذریعے 8 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے آڈٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔

یونیورسٹی آف پشاور‘ عبدالولی خان یونیورسٹی‘ باچا خان یونیورسٹی‘ نیو یونیورسٹی آف سوات‘ یونیورسٹی آف جلالی اور یونیورسٹی آف ہری پور کے وائس چانسلرز نے خیبرپختونخواہ کے گورنر کو خط لکھا جس میں انہیں صوبائی محکمہ قانون اور محکمہ خزانہ سے رائے لینے کا کہا گیا تاکہ قانونی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے

متعلقہ عنوان :