پشاور: کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات 30 مئی کو ہوں گے، الیکشن کمیشن آج شیڈول جاری کرے گا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 اپریل 2015 16:21

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء) : خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات 30 مئی کو ہوں گے. جس کے لیے الیکشن کمیشن آج شیڈول جاری کرے گا. ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 13 سے 17 اپریل تک جمع کروائے جائیں گے.

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 19 اپریل تک جمع کروائے جائیں گے جبکہ 20 سے 25 اپریل تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری رہے گا. 26 سے 28 اپریل تک اپیلیں دائر کی جائیں گی جبکہ 29 اپریل سے 4 مئی تک اپیلیں نمٹائی جائیں گی، 5 مئی کو دستبردار جبکہ 6 مئی کو حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کر دی جائے گی . جبکہ خیبر پختونخواہ کے نتائج کا اعلان 7 جون کو کیا جائے گا.