عبدالرزاق میڈیکل سینٹر کے تحت ہیپا ٹائٹس ،ذیابیطس اور ٹی بی پر سیمینارآج گلشن اقبال میں منعقد ہوگا

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) عبدالرزاق میڈیکل سینٹر گلشن اقبال کے زیر اہتمام ہیپاٹائٹس ،ذیابیطس اور ٹی بی پر پہلا سیمینار آج) اتوار4(بجے شام عبدالرزاق میڈیکل سینٹر کے سیمینار ہال گلشن اقبال بلاک10-Aنزد جیلانی جامع مسجد لال فلیٹ منعقد ہوگا جس میں ملک کے معروف طبی ماہرین امراض پر خصوصی لیکچر دینگے جس میں ہیپا ٹائٹس ،ذیابیطس اور ٹی بی کے شکار افراد کو احتیاطی تدابیر ،میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹس سے آگاہ کرینگے۔