سی ڈی اے مزدور یونین کی طرف سے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے قائم مقام جنرل سیکرٹری حاجی مشتاق احمد شاہد ،صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی ،راجہ محمد رفیق ،سردارآصف ،اظہر خان تنولی ،ملک شفیق ،چوہدری زاہد احمد ،فضل احمد ستی ،وارث دلیپ ،سلیم بھٹی ،طارق شریف ،وارث بھٹی و دیگر نے سی ڈی اے میں کام کرنے والے تمام مسیحی ملازمین سمیت پاکستان بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کے موقع پر دلی مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایسٹر کا تہوارامن ،بھائی چارے ،محبت اور خوشی کا تہوار ہے ،ہم ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اپنے مسیحی بھائیوں اور بہنوں کی خوشیوں میں شریک ہوئے ہیں ،انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے مزدوریونین کا طرہ امتیاز ہے کہ وہ رنگ ،نسل اور مذہب سے بالا تر ہو کر تمام ملازمین کی خدمت کر رہی ہے جس طرح ہم نے مسلم ملازمین کے لیے حج پالیسی بنائی اسی طرح مسیحی ملازمین کے لیے ان کے مذہبی مقام ویٹی کن سٹی کی منظوری بھی کروائی،انھوں نے کہا کہ مسیحی برادری محب وطن ہے اور سی ڈی اے مزدور یونین مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے ۔

متعلقہ عنوان :