کراچی، نوجوانوں کو جدیدچیلنجزکا مقابلہ کرنے کے لئے تعلیمی استعدادبڑھانی ہوگی ، دانیال آغا

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:17

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) ممتازماہرتعلیم دانیال آغانے کہاکہ اولادکی تربیت میں والدین اپنا کرداراداکریں ۔وہ نیوبوڈماس سیکنڈری اسکول میں سالانہ تقریب انعامات میں بطورمہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدیدچیلنجزکا مقابلہ کرنے کے لئے تعلیمی استعدادبڑھانی ہوگی ۔

(جاری ہے)

اسکول کے سرپرست نثاراحمدنے کہا کہ اگرنوجوان محنت کا اپنا شعاربنالیں توکامیابی ان کا مقدربن جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم تعلیم کوتجارت نہیں بلکہ عبادت سمجھ کرخدمت میں مصروف عمل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نہایت کم عرصے میں اسکول کے اساتذہ نے لگن اورمحنت سے اسکول کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ۔ا س موقع پر شمیم حیدر،اقراء قریشی،حرانثار،سحرنثار،فضیلہ خان،ایم جنید امیراوردیگربھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :