آئی جی ایف سی بلوچستان کی تربت میں قبائلی عمائدین سے ملاقات

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:17

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیرافگن نے تربت میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام قیام امن کیلئے ایف سی اہلکاروں کیساتھ ستعاون کریں۔

(جاری ہے)

ایف سی امن وامان کی بحالی کیلئے آخری حدتک دہشتگردوں کا پیچھا جاری رکھے گی۔صوبے کے کسی بھی علاقے میں نوگوایریا برداشت نہیں کیا جائے گا۔عوام کی حفاظت اورسلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔آئی جی ایف سی نے تربت میں بچوں کیلئے ہاسٹل کے قیام کااعلان کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :