محکمہ اینٹی کرپشن ٹانک نے میگا پراجیکٹ میں ہونیوالی کرپشن کو بے نقاب کردیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:00

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن ٹانک نے میگا پراجیکٹ میں ہونے والی کرپشن کو بے نقاب کرتے ہوئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے پچیس لاکھ روپے ریکور کرا کے حکومتی خزانے میں جمع کرا دئیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ اسماعیل خان ریجن شفیع اللہ خان گنڈہ پور نے ٹانک کے میگا پراجیکٹ میں ہونے والی کرپشن کے حوالے سے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پی کے ضیاء اللہ خان طورو کی ہدایات پر ٹانک کے سرکل آفسیر صدیق اللہ کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے کرپشن کی شکایات پر اور سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے پر اوپن انکوائری نمبر 43/2013اور 4/2013کے تحت کاروائی عمل میں لائی اور کرپشن کی نشاندہی پر پشاور سے اینٹی کرپشن کی ٹیکنکل ٹیم ٹیکینکل آفسیر عتیق فاروق کی نگرانی میں ٹانک آئی اور انہوں نے ٹانک کے میگا پراجیکٹ میں ہونے والی کرپشن کو منظر پر لانے کے لئے رپورٹ ارسال کی جس کی روشنی میں محکمہ اینٹی کرپشن ٹانک نے کاروائی کرتے ہوتے ہوئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ٹانک سے پچیس لاکھ روپے ریکور کرا کے حکومتی خزانے میں جمع کرا دئیے ہیں شفیع اللہ خان کا مذید بتانا تھا کہ صوبہ کے پی کے میں کرپشن کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑنے کے لئے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ضیا ء اللہ خان طورو کے واضح احکامات پر ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں کرپشن کی شکایات پر تیزی سے کام جاری ہے اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :