بدین میں فلٹر پلانٹ اور آر او پلانٹ ناکارہ بن گیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 15:58

ٹنڈو باگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)بدین میں فلٹر پلانٹ اور آر او پلانٹ ناکارہ بن گیا، صاف اور میٹھے پانی کی کمی، ڈسٹرکٹ بدین کی پانچ تحصیلوں اور دیہاتوں میں رہنے والے 17لاکھ آبادی پینے کے پانی سے مجبور ۔تفصیلات کے مطابق بدین ضلع کی عوام صاف پانی پینے سے محدود ہو گئی ہے، ضلع بدین کے پانچ ہی تحصیل گولارچی، ٹنڈو باگو، تلہار، ماتلی، بدین، شہروں اور دیہاتوں میں رہنے والی عوام کو صاف اور شفاف پانی میسر نہیں ہے، ان کی آبادی 17لاکھ سے بھی زائد ہے، وہاں کی عوام زہریلے اور نمکیات پانی پینے پر مجبور ہو گئے ہیں،سماجی تنظیموں نے فقط میٹھے پانی کے پلانٹ اور آر او پلانٹ فقط کاغذوں تک لگانے کیلئے محدود ہو گئے ہیں۔

بدین ضلع کے مختلف شہروں اور دیہاتی باشندے گندہ پانی استعمال کر رہے ہیں جس سے اکثر پیٹ کی بیماریاں نمودار ہو گئی ہیں اور ہیپاٹائٹس سی بھی پھیل گیا ہے۔

(جاری ہے)

صحت کی سہولیات نہ ہونے کے سبب کئی باشندے موت کا لقمہ بن گئے ہیں۔ یہاں کے باشندے پانی کی کمی ہونے میں کنوؤں اور سیم نالوں کے کڑوا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ضلع بدین کے کچھ شہروں میں آر او پلانٹ بھی لگائے گئے ہیں، وہ بھی ناکارہ ہو گئے ہیں، لاکھوں روپے کی لاگت کے آر او پلانٹ فقط سماجی تنظیموں کے نظر ہوگئے ہیں ،جو ان کی مالیت کے پیسے لگا کر تھوڑا بہت کام کروا کر باقی پیسے کھا جاتے ہیں، اگر بڑے ڈونر آتے ہیں تو ان کو بڑے بڑے ہوٹلوں میں کھانا کھلا کر اور فوٹو وغیرہ نکال کر خوش کر دیتے ہیں۔(اح)